جمعرات 15؍رمضان المبارک 1444ھ 6؍اپریل 2023ء

فرانس اور بیجنگ اختلافات حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پنگ نے فرانس کے ساتھ تعلقات کو سراہا ہے۔ بیجنگ میں فرانسیسی صدر سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ چین فرانس تعلقات مثبت اور مستحکم رفتار کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور فرانس کے پاس اختلافات کو حل کرنے کی صلاحیت اور ذمہ داری موجود ہے۔

فرانسیسی صدر میکروں نے چینی صدر کو بتایا کہ وہ روس کے معاملے پر سب کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کیلئے چین پر بھروسہ کرسکتے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں کا کہنا تھا کہ روس کی یوکرین میں جنگ نے استحکام کو نقصان پہنچایا اور وہاں کئی دہائیوں سے جاری امن کا خاتمہ کر دیا۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں تین روزہ دورے پر گزشتہ روز چین پہنچے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.