ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

فیصل آباد سے بحرین جانیوالے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے کے لیے پہنچنے والے مسافر کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی۔

اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق مسافر محمد رانجھا بحرین جانے کے لیے فیصل آباد ایئرپورٹ پر پہنچا تھا کہ اے ایس ایف کے عملے نے چیکنگ کے دوران اس کے بیگ میں منشیات کی نشاندہی کی۔

مسافر نے منشیات بیگ کے پیندے میں کمالِ مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کی گئی ایک کارروائی میں کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا سے ایک جوڑے کو گرفتار کیا ہے جس پر گھڑیوں میں منشیات چھپا کر بیرونِ ملک اسمگل کرنے کا الزام ہے۔

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران 1 کلو 850 گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.