جمعرات 15؍رمضان المبارک 1444ھ 6؍اپریل 2023ء

مفت آٹے کو لے کر ن لیگ اور پی ٹی آئی میں سوشل میڈیا پر جنگ جاری

پنجاب کے عوام کو دیے جانے والے مفت آٹے کے معاملے پر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان جنگ جاری ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے سابق وزیرِ خزانہ تیمور جھگڑا نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک شہری کی موٹرسائیکل کی تصویر شیئر کی جس پر مفت آٹے کے 2 تھیلے رکھے ہیں جبکہ اس کی بیک لائٹ پر عمران خان سے محبت کا اظہار لکھا ہوا ہے۔

تیمور جھگڑا نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آٹے کے 2 مفت تھیلے اور عمران خان اس شخص کی ریڈ لائن ہے‘۔

بعدازاں مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی کے رہنما کو جواب دیا گیا۔

مسلم لیگ ن نے اپنے جواب میں لکھا کہ ’مفت پبلسٹی کے لیے شکریہ جھگڑا صاحب‘۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں حکومت کی جانب سے ضرورت مندوں کو مفت آٹا تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.