بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

ممنوعہ فنڈنگ: عدالت نے کیس کے شواہد پر سوالات اٹھادیے، تفصیلی فیصلہ جاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کے شواہد پر سوالات اٹھا دیے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک بھی ثبوت نظر نہیں آیا کہ عارف نقوی کی بھیجی رقم جرم کی رقم تھی، ایف آئی آر میں لگائے الزامات کا عمران خان یا طارق شفیع سے تعلق ہی نہیں، عمران خان نے تو کسی ایک بھی بینک دستاویز پر دستخط نہیں کیے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بینک حکام سے متعلق اختیار اسٹیٹ بینک کا ہے جس نے کوئی کارروائی نہیں کی، ایف آئی اے مطمئن نہیں کرسکی کہ ضمانت خارج کیوں کی جائے، بینکنگ کورٹ نے درست کہا کہ اس کیس میں تمام شواہد دستاویزی ہیں، گرفتاری ضروری نہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بینچ نے عمران خان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.