بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

عالمی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیلی قبضے کیخلاف او آئی سی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے اسرائیلی قبضے کیخلاف او آئی سی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔

بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں پر قبضے کیخلاف او آئی سی کی قرار داد پاکستان نے پیش کی۔ 

قرار داد کےحق میں 38 اور مخالفت میں 4 ووٹ پڑے۔ 5 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ 

اسرائیل کیخلاف قرار داد کی مخالفت کرنے والے 4 ملکوں میں امریکا اور برطانیہ بھی شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.