یورپی یونین نے مسجد اقصٰی میں اسرائیلی پولیس کی جانب سے تشدد اور گرفتاریوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے برسلز میں ایک نیوز بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے یورپی خارجہ امور کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا کہ ‘مقدس مقامات کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو ان اہم مذہبی ایام کے دوران پہلے ہی سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ کرے۔
ترجمان پیٹر اسٹانو نے کہا کہ 19 مارچ کو عقبہ اور شرم الشیخ میں ہونے والی ملاقاتوں نے تعمیری وعدے فراہم کیے تھے جن پر نیک نیتی سے عمل درآمد ہونا چاہیے۔
یورپی یونین تناؤ میں کمی کی ان کوششوں کی حمایت کےلیے پوری طرح پُرعزم ہے۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصٰی پر حملہ کر کے وہاں عبادت کرنے والے فلسطینیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور کم از کم 400 افرد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
Comments are closed.