بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

کراچی: ہتھنی نورجہاں کی بیماری سے متعلق ماہرین کا اعلامیہ

کراچی کے چڑیاگھر میں ہتھنی نورجہاں کی بیماری سے متعلق فورپاز طبی ماہرین نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ تھرمل انفراریڈ کیمرہ کے ذریعے دیکھا تو نورجہاں کی ہڈیوں میں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔

ہتھنی کے کیے گئے الٹراساؤنڈ میں اندرونی حصوں کے اعضا متاثر ہیں۔

ہتھنی میں الٹراساؤنڈ کے دوران خون کے پھوڑے کی بھی موجودگی کا معلوم ہوا ہے جس کی وجہ سے اس کے گردے اور دیگر اندرونی اعضاء متاثر ہیں۔

کراچی کے چڑیا گھر میں نور جہاں نامی ملکہ ہتھنی جوڑوں کے درد کے باعث چلنے ھرنے سے قاصر ہے۔

17 سالہ ہتھنی کی آنتوں میں چہل قدمی کی کمی کی وجہ سے گیس کی شکایت بھی ہے، بیماری کی وجہ سے نورجہاں کے پچھلے اعضاء کے پھٹے کمزور ہو چکے ہیں۔

طبی ماہرین کی تجویز کے مطابق نورجہاں کو چہل پہل کی اشد ضرورت ہے تاکہ اس کی آنتیں بہتر ہوں۔

اعلامیے کے مطابق مزید جانچ کےلیے ہتھنی کے زخموں کے لیبارٹری اور خون کے ٹیسٹ بھی لے لیے ہیں، نورجہاں کو وٹامن، درد کش دوائیں دینے کے ساتھ ساتھ ہائیڈرو تھراپی کی گئی ہے۔

فورپاز ماہرین علاج کے ساتھ ساتھ ہتھنی کی صحت کے متعلق خصوصی تجاویز بھی دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.