کراچی میں خاتون ویٹرنری ڈاکٹر کے مبینہ قتل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جنوبی نے مقدمے میں گرفتار ملزمہ بسمہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزمہ بسمہ کو 1 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
دورانِ سماعت ملزمہ کےوکیل شیخ ثاقب نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بسمہ سے کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی، واقعے میں بسمہ کا کوئی کردار ہی نہیں، مقتولہ نے خود اپنا موبائل اسپتال میں پھینکا، ملزم وقاص نے سم نکالی تھی، کیس میں گواہ ارادھنا کا کردار بھی وہی ہے جو بسمہ کا ہے، مقدمے میں ارادھنا کو گواہ بنایا گیا اور بسمہ کو ملزمہ، پوسٹ مارٹم میں مقتولہ کی وجۂ موت پانی میں ڈوبنا بتائی گئی۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ کے روز ملزمہ بسمہ اور شان سلیم نے مقتولہ کا موبائل ملزم وقاص کو دیا۔
مقدمے میں اب تک ملزم ڈاکٹر شان سلیم، وقاص اور بسمہ گرفتار تھے۔
Comments are closed.