جمعرات 15؍رمضان المبارک 1444ھ 6؍اپریل 2023ء

پنجاب اسمبلی انتخابات: الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول

پنجاب اسمبلی کے عام  انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر جائزہ لیے جانے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر مملکت کی دی گئی تاریخ کا فیصلہ بحال کیا جاتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ دو روز بعد دفتر پہنچ گئے، طبیعت ناسازی کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر دفتر نہیں آئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو قانونی ٹیم کی طرف سے فیصلے پر بریفنگ دیے جانے کا امکان ہے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.