بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف دورانِ عدت نکاح کا الزام، نکاح خواں کا بیان سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے الزام کے کیس میں نکاح خواں مفتی محمد سعید کا عدالت میں جمع کروایا گیا بیان سامنے آگیا۔

نکاح خواں مفتی محمد سعید نے نکاح سے متعلق بیان 18جنوری 2023 کو دیا۔

پی ٹی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے رکن اور نکاح خواں مفتی سعید خان نے اس بات کا اعتراف جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں کیا۔

مفتی سعید نے کہا کہ جنوری 2018 میں لاہور ڈیفنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا، عون چوہدری اور ذلفی بخاری بطور دو گواہان نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔

نکاح سے قبل دریافت کیا کہ بشریٰ بی بی شرعی طور پر نکاح کے قابل ہیں یا نہیں؟ بشریٰ بی بی کے ہمراہ خواتین کا جواب ملنے کے بعد ان کا نکاح عمران خان سے پڑھا دیا۔

عمر چیمہ….. جب تیسری شادی کی تصویریں جاری کرکے یہ…

مفتی سعید نے کہا کہ مختلف ذرائع سے معلوم ہوا بشریٰ بی بی نے سابقہ شوہر سے طلاق کے بعد عدت پوری نہیں کی، ایک ماہ بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلب کیا، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا شرعی طور پر عدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ نکاح پڑھایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نصر من اللّٰہ درخواست پر 8 اپریل کو سماعت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.