بدھ 14؍رمضان المبارک 1444ھ 5؍اپریل 2023ء

ہتھنی کے علاج میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہتھنی کے علاج میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

کراچی زو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ بیمار ہتھنی کامعائنہ کیا جا رہا ہے، یہاں کے ڈاکٹرز نے علاج کیا، ہتھنی کی بیماری بڑھ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ باہر سے ڈاکٹروں کو علاج کے لیے بلایا گیا ہے، یہ دنیا کے بہترین ڈاکٹرز ہیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ زو میں جانوروں کے اسپتال بنانے کی سمری دی ہے۔

بیمار ہتھنی نور جہاں کا معائنہ کرنے کے لیے طبی ماہرین پر مشتمل فورپاز انٹرنیشنل کی 7 رکنی ٹیم کراچی زو پہنچ گئی

واضح رہے کہ بیمار ہتھنی نور جہاں کا معائنہ کرنے کے لیے طبی ماہرین پر مشتمل فورپاز انٹرنیشنل کی 7 رکنی ٹیم کراچی زو پہنچ گئی ہے۔

جرمنی، آسٹریا سمیت مختلف ملکوں کے ماہرین 7 رکنی کمیٹی میں شامل ہیں۔

فورپاز کے مصر سے تعلق رکھنے والے رکن ڈاکٹر عامرخلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ہتھنی کا معائنہ کیا ہے، ایکسرے کیا جا رہا ہے، ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ہتھنی صحتیاب ہو جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.