اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کو آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں مدعو کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کو گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کےلیے مدعو کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحثیت پارٹی سربراہ عمران خان کو گولڈن جوبلی تقریبات میں مدعو کر رہے ہیں۔
اسپیکر کے عمران خان کو آئین کی گولڈن جوبلی تقریبات میں مدعو کرنے کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر اور شاہ محمود قریشی نے ردعمل دیا۔
اسد عمر نے کہا کہ اسپیکر صاحب کو بتائیں حکومت پہلے جو آئین توڑنے کی بات کر رہی ہے، اسے تو بچائیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اسپیکر پہلے پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو تو قومی اسمبلی میں آنے دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ممبران کو اسمبلی آنے نہیں دیتے اور چیئرمین کو مدعو کر رہے ہیں، یہ کرتے کچھ ہیں اور کہتے کچھ ہیں۔
Comments are closed.