برطانیہ میں گاڑیوں کے عادی چور پر کسی بھی گاڑی کو 5 سال کےلیے چھونے کی پابندی لگادی گئی ہے۔
برطانوی اخبار دی میٹرو کے مطابق 44 سالہ پال پریسٹلے گاڑی کا دروازہ توڑتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں پکڑا گیا۔
یہ پچھلے 29 سال سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، اسے 25 اور 26 مارچ کے درمیان تین علاقوں میں گاڑیوں کے دروازے توڑتے ہوئے سی سی ٹی وی میں پکڑا گیا۔
بعدازاں پولیس نے مجرم کو گرفتار کیا، اس کے قبضے سے تالے توڑنے والا چاقو اور چرس برآمد ہوئی۔
پریسٹلے کے مجرمانہ ریکارڈ میں سیکڑوں چوریاں شامل ہیں، اسے کسی بھی گاڑی کو چھونے یا مالک کی اجازت کے بغیر گاڑی میں بیٹھنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
مجسٹریٹ کی عدالت نے 9 مہینے قید کی سزا سنائی جسے 2 سال کےلیے ملتوی کر دیا گیا، مجرم کو 10 دن کسی سماجی بحالی کی سرگرمی میں حصہ لینا ہوگا۔
پرانے مجرمانہ ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے عدالت نے پریسٹلے کیلئے چند دیگر احکامات بھی دیے ہیں۔
مجرم مارچ 2027 تک رات 11 سے صبح 6 تک گھر سے باہر نہیں نکل سکے گا۔
Comments are closed.