منگل 13؍رمضان المبارک 1444ھ4؍اپریل2023ء

جو فیض، کھوسہ، ثاقب نثار نے کیا وہ ذمہ داری اب اس بینچ نے اٹھالی، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 2018 میں جو کام لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید، چیف جسٹس (ر) آصف سعید کھوسہ اور چیف جسٹس (ر) ثاقب نثار نے انجام دیا وہ ذمہ داری اب اس بینچ نے اٹھا لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی کابینہ کی جانب سے فیصلہ مسترد کردینا کافی نہیں ہے، آئین و قانون کی دھجیاں اُڑا کر لاڈلے کو مسلط کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ اس خوفناک اور ڈھٹائی سے کی گئی سہولت کاری اور ون مین شو کیخلاف سپریم کورٹ کی اکثریت نے بغاوت کردی۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اس سہولت کاری کو اپنے آئینی اور قانونی ہاتھوں سے روک دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.