منگل 13؍رمضان المبارک 1444ھ4؍اپریل2023ء

رمضان اسپیشل: ماحول کریں لائٹ آج بنائیں یوگرٹ ڈیلائٹ

گیس نہیں آ رہی اور گرمی میں کھانے پکا پکا کے ہوگئے ہیں پریشان تو پریشانی چھوڑئے، کرئے ماحول کریں لائٹ آج بنائیں یوگرٹ ڈیلائٹ۔


دہی 1 کپ، کنڈینسڈ ملک 1 ٹن، کریم 1 پیکٹ، کاک ٹیل ٹن 1 عدد، جیلیٹن پاوڈر 1 کھانے کا چمچ، دلیہ یا میوہ جات 1 پیالی، پستہ، بادام گارنش کے لئے۔

سب سے پہلے جیلیٹن پاوڈر کو پانی میں حل کر لیں۔

اب ایک برتن میں کاک ٹیل ٹن فروٹ بغیر پانی کے لیں، اس میں میٹھا دہی ، کریم، کنڈینسڈ ملک، خشک میوے ڈال کر مکس کر لیں۔

اب سے پہلے حل شدہ جیلیٹن پاوڈر کو ڈال کر مکس کریں اور جمنے تک انتظار کریں۔

ریڈی ٹو ایٹ دلیہ اور خشک میوہ جات اوپر سے گارنش کریں اور لیجئے یوگرٹ ڈیلائٹ تیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.