منگل 13؍رمضان المبارک 1444ھ4؍اپریل2023ء

چیف جسٹس نے رجسٹرار کو فوری ریلیز کرنے سے روک دیا

وفاقی حکومت کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہٹانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان نے ان کو فوری ریلیز کرنے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فی الحال چارج نہ چھوڑنے کی ہدایت کی۔

اسلام آبادسپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس قاضی فائز…

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو خط لکھ کر انہیں فوری طور پر یہ عہدہ چھوڑ دینے کا مشورہ دیا تھا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیکریٹری کابینہ سیکریٹریٹ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو بھی خط لکھا تھا، انہوں نے اٹارنی جنرل کو بھی خط کی کاپی بھجوا ئی تھی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خط کے بعد رجسٹرار کو فارغ کر دیا گیا تھا، رجسٹرار کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.