پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

چینی جاسوس غباروں نے امریکی فوجی تنصیبات کی معلومات چین بھیجیں، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فروری میں امریکی فضائی حدود میں اُڑنے والے چینی جاسوس غبارے نے بائیڈن انتظامیہ کے روکنے کے باوجود امریکی فوجی تنصیبات کی خفیہ معلومات جمع کر کے چین بھیجیں۔

امریکی نیوز چینل کا امریکی حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی کوششوں کے باوجود چینی غبارہ خفیہ معلومات حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

چینی غبارے نے کئی فوجی مقامات سے خفیہ معلومات رئیل ٹائم میں بیجنگ منتقل کیں، چینی غبارے نے زیادہ تر ہتھیاروں کے نظام سے نکلنے والے الیکٹرانک سگنلز اور فوجی اڈوں کے اہلکاروں کے رابطوں سے خفیہ معلومات حاصل کیں۔

امریکی اور چینی حکام نے ابھی چینل کی خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

فروری میں چینی جاسوس غبارہ امریکا اور کینیڈاکی فضائی حدود میں ایک ہفتے تک موجود رہا تھا۔

اس واقعہ کے بعد امریکی صدر بائیڈن کے حکم پر امریکی فوج نے چینی غبارے کو ساحلی علاقے میں مار گرایا تھا، چین نےاپنے کسی جاسوس غبارے کی امریکی فضائی حدود میں جانے کی تردید کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.