پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان کی آفریدی کی پھولوں کا ہار پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال پوچھ لیا۔
اپنے ٹوئٹر پر جاوید میانداد نے ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں شاہد خان آفریدی کے ساتھ کھڑے نظر آرہے ہیں، جبکہ آفریدی اس تصویر میں پھولوں کا ہار پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔
ساتھ ہی جاوید میانداد نے مداحوں سے پوچھا کہ کیا آپ جانتے ہیں یہ کس ایونٹ کی تصویر ہے؟
مداحوں کی جانب سے اس تصویر پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک مداح نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے ازراہِ مذاق لکھتے ہوئے کہا کہ جاوید بھائی کی دوسری شادی؟
ایک اور مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے فیورٹ شاہد آفریدی کی شادی کی تصویر ہے۔
واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، ان کی پانچ بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔
Comments are closed.