منگل 13؍رمضان المبارک 1444ھ4؍اپریل2023ء

پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

آئل کمپنیر ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) کے مطابق فروری کے مقابلے میں مارچ میں تیل کھپت 9 فیصد گھٹ گئی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کے باعث اس کی کھپت میں بڑی کمی رونما ہوئی۔

او سی اے سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں تیل کی کھپت میں 39 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔ 

مارچ 2022 کے مقابلے میں ڈیزل کھپت میں 39 فیصد کی بڑی کمی ہوئی۔ 

او سی اے سی کا کہنا ہے  کہ جولائی تا مارچ تیل کھپت میں 23 فیصد کمی ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.