پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

آج مجھے آئین و قانون جیتتا ہوا نظر آرہا ہے، شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج مجھے آئین و قانون جیتتا ہوا نظر آرہا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نے حسب دستور کمپنی کی مشہوری کے لیے اعلامیہ جاری کیا، 13 جماعتوں کے اعلامیے کے بر خلاف آج عدالت میں پیش ہوئے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حمود الزماں کو آج عدالت نے سنا، ایف سی، پولیس اور رینجرز ڈیوٹی دینے کے لیے موجود ہے۔

الیکشن التواء کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین و قانون کو ذبح ہونے سے بچا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التواء سے متعلق کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.