پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

پاکستان تحریک انصاف فرانس کی عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

پاکستان تحریک انصاف فرانس نے پاکستان میں انسانی اور جمہوری بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کےلئےفرانس میں ایک احتجاجی ریلی نکال کربھر پور مظاہرہ کیا ۔

مظاہرین میں پاکستان تحریک انصاف فرانس کے عہدیدار رہنما  عمر رحمان، میں ذوالفقار جتالہ، یاسر خان، چوہدری اشفاق جٹ، یاسر قدیر ،چوہدری گلزار لنگڑیال،شبیر البدر،  ارشد ملک،  راجہ طاہر ، چوہدری منور جٹ ، اشفاق چوہدری چوہدری عبدالرحمن اور ماجد چیمہ بھی شامل تھے ۔

خصوصی طور پر برہان برادری کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر ریلی میں حصہ لیا جیو سے گفتگو کرتے ہوئے راہنماؤں کا کہناتھا کہ ہم عدلیہ سے اظہار یکجہتی،  آئین کے تحفظ کےلئے نکلے ہیں اور اگر امپورٹ حکومت نے انتخابات عدلیہ پر شب خون مارنے کی کو شش کی تو ہم فرانس اور یورپ بھر میں مظاہرے اور دھرنے دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.