پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

کراچی ایئرپورٹ سے جیب کترا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے ایک جیب کترے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملزم عبدالجبار اس سے پہلے بھی کراچی ایئرپورٹ پر مسافروں کی جییں کاٹنے میں ملوث رہا۔

اے ایس ایف ذرائع کے مطابق عبدالجبار نامی ملزم پر اس سے پہلے کراچی ایئرپورٹ پر موبائل فون چوری کرنے کا بھی الزام ہے۔

ذرائع کے مطابق اے ایس ایف ٹیم نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی نگرانی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔

ملزم نے جیسے ہی مسافر کی جیب پر ہاتھ صاف کیا رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔

ملزم عبدالجبار سے ایئرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے تفتیش کی اور  مزید کارروائی کےلیے اسے ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.