پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

عمران خان مذاکرات سے پھر پیچھے ہٹ گئے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان مذاکرات سے ایک بار پھر پیچھے ہٹ گئے۔

ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ اصل معاملہ الیکشن ہے، اگر انتخابات نہیں ہونے تو پھر کونسا گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ؟

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ لوگ منتظر ہیں کب عمران خان نااہل ہو اور وہ پارٹی کی قیادت سنبھالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذاکراتی عمل میں وہ نہیں بیٹھیں گے، اُن کی ٹیم بیٹھے گی، اصل مسئلہ 90 دن میں الیکشن کا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ اگر الیکشن ہی نہیں ہوتے تو پھر کون سا گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ، پھر تو مذاکرات کی ضرورت ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن ابھی نہیں ہوتے تو پھر اکتوبر میں بھی کیوں ہو، پھر آپ کہیں گے کہ اگلے سال بھی کیوں ہو، پھر تو جو طاقتور فیصلہ کرے گا تبھی الیکشن ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 4 سال عوام کا آٹا چینی روٹی لوٹنے والے وزیراعظم کی مفت آٹا اسکیم کو متنازع بنا رہے ہیں۔

عمران خان اس سے قبل کہہ چکے ہیں کہ وہ ہر بات بھول کر مذاکرات کےلیے تیار ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے اسی دعویٰ پر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا تھا کہ عمران خان کی کسی بات کا بھروسا نہیں، وہ پھر مذاکرات سے بھاگ جائيں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.