پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

کراچی: بفرزون میں واردات کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھنے والا ڈاکو ہلاک، ساتھی زخمی

کراچی وسطی کے علاقے بفرزون میں واردات کے دوران شہریوں کے ہتھے چڑھنے والا مبینہ ڈاکو تشدد سے ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعہ کراچی کے ضلع وسطی کے علاقے بفرزون سیکٹر 15 اے فور میں پیش آیا۔ 

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان نے افطاری کے بعد واردات کی کوشش کی تھی اس دوران شہریوں نے دونوں کو پکڑ لیا۔ 

شہریوں کے تشدد سے ہلاک ملزم کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کے ساتھی کا نام مالو گل معلوم ہوا ہے جو شہریوں کے تشدد سے زخمی ہوا۔ 

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان کے رضاکاروں نے ہلاک اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.