وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ پہلے الیکشن التوا کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ کیا جائے۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران ملک احمد خان نے کہا کہ پہلے یہ طے کیا جائے کہ کیا الیکشن التوا کے خلاف درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا جائے کہ یہ عدالتی دائرہ اختیار ہے یا نہیں۔
ملک احمد خان نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کا فیصلہ آئینی طور پر طے کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاسی میدان میں پیدائش جمعہ جمعہ 8 دن کی ہے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ بینچ پر جن پارٹیوں نے اعتراض لگایا ہے وہ برسہا برس سے میدان میں ہیں۔
Comments are closed.