پیر12؍رمضان المبارک 1444ھ3؍اپریل 2023ء

ایرانی وزیر خارجہ کا سعودی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ 

ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور حالیہ سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں اگلے اقدامات پر گفتگو کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے اور اپنے اپنے سفارتخانے اگلے دو ماہ کے اندر کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان کئی سالوں کی کشیدگی کے بعد سامنے آیا تھا۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدہ چین نے کروایا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.