اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

کل سپریم کورٹ میں وہی داخل ہوسکیں گے جن کے مقدمات زیر سماعت ہیں، پولیس

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بیان میں کہا کہ کل سپریم کورٹ میں وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے مقدمات زیر سماعت ہوں گے۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ کی طرف سے اجازت نامہ جاری ہونے والے بھی جاسکیں گے۔ 

ترجمان پولیس کے مطابق قانون کا احترام سب پر لازم ہے اور اس کا نفاذ برابری کی سطح پر کیا جائے گا۔ 

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ریڈ زون میں تعینات پولیس اور دیگر معاون قانون نافذ کرنے والےاداروں کیساتھ تعاون کریں۔ 

پولیس ترجمان نے کہا شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع پکار 15 پر دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.