اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

علی امین گنڈا پور کیلئے ڈی آئی خان سے لاہور اسلحہ لانے والے 2 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کےلیے ڈیرہ اسماعیل خان سے لاہور اسلحہ لانے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھکر میں کار کی تلاشی کے دوران 22 رائفلز، میگزین اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

گرفتار ملزمان کے مطابق وہ یہ اسلحہ علی امین گنڈاپور کی سیکیورٹی کےلیے لے کر جارہے تھے۔

جیو نیوز نے علی امین سے مؤقف لینے کےلیے رابطہ کیا،  لیکن ان سے رابطہ ممکن نہیں ہوسکا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.