اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

مکیش امبانی کی ہونے والی بہو کے پرس کی قیمت صرف ایک کروڑ 80 لاکھ

بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کی ہونے والی بہو رادھیکا مرچنٹ اپنا ہینڈ بیگ (پرس) کتنی قیمت والا استعمال کرتی ہیں، اس حوالے سے حیران کن انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ روز نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر میں ہونے والی ایک تقریب میں  اپنے منگیتر آننت امبانی کے ساتھ  رادھیکا مرچنٹ بڑے ہی اسٹائلش انداز میں داخل ہوئیں۔

اس موقع پر انہوں نے سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی جس میں وہ کافی خوب صورت لگ رہی تھیں، اس کے ساتھ ہی ان کے قیمتی پرس نے بھی سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

انہوں نے اپنے ہاتھ میں ایک انتہائی قیمتی پرس بھی تھاما ہوا تھا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

سلور رنگ کے اس چھوٹے سے بیگ میں ایک مائک فرنٹ فلیپ ہے، جس کا ڈیزائن بھی کافی عمدہ بنا ہوا ہے۔

کچھ تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ ان کے شاندار پرس کی قیمت  63 ہزار 750 ڈالر یعنی پاکستانی ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی رادھیکا مرچنٹ سے گزشتہ سال دسمبر میں منگنی ہوئی تھی۔

رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں، انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.