اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

بیٹی چھپانے کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال ہے، نہ ہو گی: طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بیٹی چھپانے کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال ہے، نہ ہو گی، اپنی بیٹی کو نہ اپنانا انسانیت کی توہین ہے۔

ایک بیان میں طلال چوہدری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی بیٹی کو کاغذات میں ظاہر نہ کرنے پر نااہل اب ایک ہی وزیرِ اعظم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں گھڑی چوری اور فارن ایجنٹ وزیرِ اعظم نااہل ہو گا، پارٹی رجسٹریشن منسوخی اب صرف فارن فنڈڈ جماعت کی ہونی چاہیے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ 90دن میں الیکشن قانون اور آئین کہتا ہے، ہم نے اپنی اسمبلیاں قانون کی اسی شق کو دیکھتے ہوئے توڑیں، اگر آپ آئین سے باہر نکلیں گے تو قانون ختم ہوجاتا ہے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ عدالت پر حملہ، جج کو دھمکی دینا، عدالت کا گیٹ توڑنا، پولیس پر پیٹرول بم پھینکنا، فارن فنڈنگ سے پارٹی چلانا کس آرٹیکل کے نیچے آتا ہے؟

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پارٹی رجسٹریشن پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والی دہشت گرد جماعت کی منسوخ ہونی چاہیے، فارن ایجنٹ، جھوٹا، دہشت گرد اور مجرم پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.