اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

جیمز اینڈرسن کے بعد شعیب اختر نے بھی بابر کی حمایت کر دی

انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈریڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پِک نہ کیے جانے کے معاملے پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کے بعد شعیب اختر بھی ان کی حمایت میں سامنے آ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ میں جیمز اینڈرسن سے متفق ہوں۔

انہوں نے کہا کہ واقعی حیران ہوں کہ دنیا کے ٹی ٹوئنٹی کے بہترین کھلاڑی کو دی ہنڈرفڈ میں کیوں نہیں لیا گیا۔

انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پِک نہ کیے جانے کے معاملے پر انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ان کی حمایت میں بول پڑے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی جیمز اینڈرسن نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ بابر کو ہنڈریڈ لیگ میں پِک نہ کیے جانے پر حیران ہوں، بابر کو ٹیم میں لینے کے لیے ڈبل پیسے آفر کر دیتا۔

جیمز اینڈرسن نے کہا تھا کہ میں بابر کو پِک کرنے کے لیے اپنا پورا بجٹ لگا دیتا، میرے خیال میں بابر کی دستیابی کا مسئلہ تھا جس کی وجہ سے وہ پِک نہیں ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.