اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

ن لیگ امپائر خریدے بغیر گراؤنڈ میں نہیں اترتی، خرم نواز گنڈاپور

پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن امپائر خریدے بغیر گراؤنڈ میں نہیں اترتی۔

شکر گڑھ میں خرم نواز گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ مفادات کے لیے اکٹھا ہوا ہے اس کا قانون و انصاف سے تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی آئین پامال کرے گا تو ہم آئین کے حق میں کھڑے ہوں گے، نگراں حکومت کی مدت 90 دن ہے جو خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔

خرم نواز گنڈاپور نے مزید کہا کہ حکمراں منتظر ہیں کہ اکتوبر میں چیف جسٹس اور صدر ان کی مرضی کا ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ  90 دن میں الیکشن ناگزیر ہے اور اس میں کوئی گنجائش ہی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.