اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

زائرینِ عمرہ کیلئے سعودی وزارتِ حج کی نئی ہدایات

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے زائرینِ عمرہ کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو مالی فراڈ سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سعودی وزارتِ حج  نے کہا ہے کہ بینکنگ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں احتیاط کریں، بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیں، رقم نامعلوم ذرائع سے منتقل کرنے سے بچیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ابھی تک مملکت کے علاقوں سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے کورونا ویکسین کی شرط نہیں ہے۔

وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کریں، دھوکے کا شبہ ہو یا فراڈ ہو جائے تو فوراً بینک اور مجاز حکام کو مطلع کریں۔

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب آنے والے 60 ہزار ریال سے زیادہ رقم نہ لائیں، سونا، قیمتی پتھر، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء بھی نہ لائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.