ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

فواد چوہدری کی عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی  کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو اغوا کیا جا رہا ہے اور ہماری ہائیکورٹس پانچ، پانچ دن کی تاریخ دے رہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ حبس بےجا کی درخواستوں کو ایسے ڈیل کرنے والے جج  برابر کے مجرم ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ججز کو حبس بے جا پٹیشنز اسی طرح سے ڈیل کرنا ہے تو استعفیٰ دے دیں۔

لاہور کی سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

اس سے قبل لاہور کی سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر ہم سڑک کے کنارے پریس کانفرنس کر رہے ہیں تو ہم پر پرچہ کیوں ہوا؟ ہم ان پرچوں سے گھبرانے والے نہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف 40 پرچے تو دہشت گردی کے ہیں، پی ٹی آئی کو فسطائیت کا سامنا ہے۔

عمران خان کے خلاف دہشتگردی کے 2 پرچے اسلام آباد میں کٹے جبکہ وہ وہاں تھے ہی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.