ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

جسے خریدنا ہے محبت کی زبان میں بات کرے، خالد مقبول

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ جسے خریدنا ہے محبت کی زبان میں بات کرے۔

لیاقت آباد ٹنکی گراؤنڈ میں دعوت افطار سےخالد مقبول صدیقی نے خطاب کیا، اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود تھے۔

شرکاء سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوئی گولی، بم، بندوق سے شہر کی رائے تبدیل نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم مزید مضبوط ہوئی ہے، ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے کہ ہمیں زیادہ یا کم نہیں ٹھیک گنا جائے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکمران طبقہ کو متنبہ کررہے ہیں یہ شہر آپ کو پالتا ہے، اسے ٹھیک نہ گنا تو فیصلہ کرنے میں آزاد ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام متحد ہوں تاکہ پاکستان بنانے کامقصد پورا ہو۔ پاکستان حاصل کرنا مقصد نہیں تھا بلکہ پاکستان کا ایک مقصد تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں اصل مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا، بدمعاشی، دھونس اور دھاندلی برداشت نہیں کریں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کوئی گولی، بم، بندوق سے شہر کی رائے کو تبدیل نہیں کرسکتا، جسے خریدنا ہے محبت کی زبان میں بات کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.