اتوار 11؍رمضان المبارک 1444ھ 2؍اپریل 2023ء

پی سی بی کا وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو ہٹانے پر غور، ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کو ہٹانے پر غور شروع کردیا۔ آل راؤنڈر 2020 سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں تجویز پر عملدرآمد ہوسکتا ہے۔

 شاداب خان 6 ٹی 20 میں پاکستان کی قیادت کرچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو کھلانے پر غور کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.