ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

ق لیگ کا پنجاب کے اضلاع میں پارٹی آرگنائزرز منتخب کرنے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ق نے  پنجاب کے اضلاع میں پارٹی آرگنائزرز منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ق لیگ کے رہنما چوہدری سرور اور جنرل سیکریٹری شافع حسین کی لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں  پارٹی آرگنائزرز منتخب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چوہدری سرور نے کہا کہ آرگنائزرز کے بعد ضلعی صدور اور جنرل سیکریٹریز کا فیصلہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی بصیرت، رواداری دیکھ کر پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی خواہش ہے کہ کشیدگی ختم کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.