ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

امتیاز شیخ کا افتتاح کردہ بچت بازار 4 روز بعد ہی غائب

کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے صوبائی وزیر امتیاز شیخ کو ماموں بنادیا۔

گلشن اقبال میں لگائے جانے والے بچت بازار کا افتتاح 28 مارچ کو صوبائی وزیر امتیاز شیخ کیا تھا، وہ 4 روز بعد ہی غائب ہوگیا۔

صوبائی وزیر نے ریلوے گراؤنڈ میں لگائے گئے اس بچت بازار میں عوام کو آٹے کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) شرقی نے رمضان میں گلشن اقبال کا بچت بازار لگا رہنے کا دعویٰ کیا تھا۔

صوبائی حکومت نے رمضان میں عوام کو سستے داموں، سبزیاں اور دیگر اشیاء فراہم کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا جو دعویٰ ہی رہ گیا۔

جیو نیوز کی ٹیم آج بچت بازار رپورٹ کرنے کے لئے گئی تو بچت بازار اور ٹھیلے گراؤنڈ میں موجود ہی نہیں تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.