ہفتہ 10؍رمضان المبارک 1444ھ یکم؍اپریل 2023ء

بابر اعوان نے نواز شریف کو چیلنج دے دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بابر اعوان نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو چیلنج دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف این آر او پلس کے بغیر پاکستان کی کسی بھی عدالت میں پیش ہوکر دکھا دیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے حکومت کی جانب سے 3 رکنی بینچ کا فیصلہ ماننے سے انکار پر ردعمل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف اپنے محلات کی رسیدیں اور منی ٹریل دے دیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ کل ایک عدالتی مفرور نے لندن میں بیٹھ کر کہا کہ 3 رکنی بینچ کا فیصلہ کون قبول کرے گا؟

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف 97ء کا ایکشن ری پلے کررہی ہے۔

بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ ہارا ہوا لشکر جو بھی کر لے الیکشن ہوکر رہیں گے، آئین معطل کرنے والوں سے قوم نمٹ لے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.