پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی تھانہ نوشہرہ کینٹ میں بغاوت کے کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کی۔
عدالت نے حسان نیازی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ حسان نیازی کے خلاف تھانہ نوشہرہ کینٹ میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.