آئرلینڈ نے بنگلادیش کو تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
چٹوگرام میں کھیلے گئے میچ میں شکست کے باوجود میزبان بنگلادیش نے 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔
تیسرے میچ میں بنگلادیشن نے 125 رنز کا ہدف سیٹ کیا جو آئرلینڈ نے 14 ویں اوور میں باآسانی حاصل کرلیا۔
پال اسٹرلنگ میچ میں 77 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔
بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اعشاریہ 2 اوورز 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔
آئرلینڈ کے مارک آڈائر نے 3، میتھیو ہمفریس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
Comments are closed.