ایس پی سائیٹ مغیث ہاشمی نے کہا ہے کہ فیکٹری میں راشن تقسیم کے انتظام میں شامل 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری انتظامیہ نے راشن تقسیم سے متعلق پولیس کو آگاہ نہیں کیا تھا۔
ایس پی سائیٹ مغیث ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایریا پولیس کو مطلع نہیں کیا گیا تھا، راشن کی تقسیم میں بھگدڑ مچی، 7 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
مغیث ہاشمی نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، بھگدڑ کے دوران پانی کی لائن بھی پھٹ گئی تھی، تحقیقات کا آغاز کرد یا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راشن کی تقسیم میں بھگدڑ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کےضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
گورنر سندھ نے کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
یاد رہے کہ کراچی کے علاقے سائٹ میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں 8 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔
میتوں اور بیہوش ہونے والوں کو عباسی شہید اور سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راشن کی تقسیم کےدوران لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بھگدڑ کرنٹ لگنے کی وجہ سے مچی، کئی افراد نالے میں گر کر زخمی ہوئے۔
Comments are closed.