جمعہ 9؍رمضان المبارک 1444ھ31؍مارچ 2023ء

سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلایا جائے، پاکستان بار کونسل

پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلا کر تمام اندرونی مسائل حل کیے جائیں۔

پاکستان بار کونسل نے کہا کہ بار بار استدعا کی کہ اہم سیاسی معاملات پر فل کورٹ تشکیل دیا جائے، موجودہ صورتحال تشویشناک ہے۔

عدلیہ ملک کا تیسرا ستون اور سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے، معزز ججوں کے درمیان تفریق اس ادارے کے لیے اچھی نہیں، الیکشن معاملے سمیت اختلافات/ تنازعات کیلئے اے پی سی بلانے کیلئے تیار ہیں۔

پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائیں تا کہ ملک و قوم کیلئے بہتری ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.