جمعہ 9؍رمضان المبارک 1444ھ31؍مارچ 2023ء

سب متفق ہیں کہ انتخابات سے متعلق کیس پر فل کورٹ بنایا جائے، نوازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سب متفق ہیں کہ انتخابات سے متعلق کیس پر فل کورٹ بنایا جائے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ قومی مسئلہ ہے ٹرک یا ریڑھی والے کا معاملہ نہیں ہے، قوم آنکھیں کھولے اس کے ساتھ بھیانک مذاق ہورہا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ قوم کو مقروض کردیا گیا ہے، ایک ایک ڈالر کیلئے بھیک مانگنے پر مجبور کردیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کھڑے ہوجائیں، ثاقب نثار اور دیگر ریٹائرڈ جج قوم کو بتائیں کہ مجھے کیوں نکالا گیا، آج قوم کو جواب دیں مجھے کیوں نااہل قرار دیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ ایک شخص کی خاطر اس طرح کے فیصلے کیے جا رہے ہیں، اگر آنکھوں میں اللّٰہ کے ڈر سے آنسو آئے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی نے جو باتیں کیں کیا اس کا نوٹس لیا گیا؟ کیا جنرل باجوہ کی باتوں پر نوٹس نہیں بنتا؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.