جمعہ 9؍رمضان المبارک 1444ھ31؍مارچ 2023ء

ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا

کراچی میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ مقدمہ ڈاکٹر بیربل کے بیٹوں کے آنے کے بعد درج کرائیں گے، ڈاکٹر بیر بل کے دونوں بیٹے امریکا میں ہیں۔

عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر بیربل رنچھوڑ لائن میں اپنےکلینک سے نکلے تھے، ڈاکٹر بیربل روزانہ اسی راستے سے آتے جاتے تھے۔

دوسری جانب کراچی میں گزشتہ روز ڈاکٹر بیر بل کی ٹارگٹ کلنگ کی تفتیش جاری ہے۔ جائے وقوعہ سے پولیس کو نائن ایم ایم کے 3 تین خول ملے ہیں۔ خول فارنزک کے لئے بھجوادیے گئے ہیں۔

ڈاکٹر بیربل کو سر پر دو گولیاں لگیں ان کی اسسٹنٹ کو کندھے پر ایک گولی لگی۔

موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے ٹارگٹ کر کے قتل کیا۔ ملزمان نے گاڑی کا تعاقب بھی کیا۔ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.