عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور صدر کے ریٹائر ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے، ہم چیف جسٹس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نظریہ ضرورت اور آئین میں جنگ جاری ہے، نظریہ ضرورت ذلیل و رسوا ہوگا اور آئین جیتے گا۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج رات کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔الیکشن کے لیے ہم پہلے دن سے بات کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے خود کہا آئی ایم ایف کی چھٹی ہوگئی ہے، سکوک کے 2 ارب روپے کے بانڈ روک دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ساری رات چیف جسٹس پاکستان کے استعفے کی خبریں پھیلائی جاتی رہیں، لیکن چیف جسٹس پاکستان بھی فتح خان بندیال کا بیٹا ہے، تن کے رکھ دے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ججز نے آئین کی پاسداری کرنی ہے، قوم سرخرو ہوگی۔
Comments are closed.