جمعہ 9؍رمضان المبارک 1444ھ31؍مارچ 2023ء

چیف جسٹس مسلم لیگ ن کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین کے پابند ہیں، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے  نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان مسلم لیگ(ن) کی خواہشات کے نہیں بلکہ آئین اور قانون کے پابند ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کو مسلم لیگ کی خواہشات پرتوجہ نہیں دینی چاہیئے، فل کورٹ کا اختیار چیف جسٹس پاکستان کے پاس ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قوانین اور انداز کا احترام کرنا چاہیئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عدالتی کارروائی اور فیصلوں کے بعد پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس زمان پارک میں طلب کرلیا گیا، اس اجلاس میں عدالتی فیصلوں اور سیاسی امور پر مشاورت ہوگی۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اجلاس میں پی ٹی آئی ورکرز اور ایکٹیوسٹ کی گرفتاری پر بھی مشاورت ہوگی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کیسز اورعدالتوں میں الجھا کر انتخابی مہم سے روکنے کی کوشش ہورہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.