جمعہ 9؍رمضان المبارک 1444ھ31؍مارچ 2023ء

ٹرمپ کا اپنے خلاف الزامات تسلیم کرنے سے انکار

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف الزامات تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور اگلے سال پھر صدارتی الیکشن لڑنے پر بضد ہیں۔

ٹرمپ نے کارروائی سیاسی دشمنی اور انتخابی عمل میں مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا کہ حلف برداری سے پہلے ہی بائیں بازو کے ڈیموکریٹ ان کے پیچھے پڑ گئے تھے تاکہ امریکا کو عظیم تر بنانے کی تحریک ناکام بنادیں۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جیوری نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو کرمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ لوگ ناقابل تصور حرکت پر اتر آئے ہیں، بے گناہ شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، امریکی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ  نظام انصاف کو ڈیموکریٹس نے اپنا ہتھیار بنالیا ہے تاکہ سیاسی مخالف کو سزا دی جاسکے۔

سابق صدر کی وکیل علینا حببا نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکا کے کرپٹ نظام انصاف کے شکار ہیں، یقینی طور پر بری ہوں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اگلے ہفتے خود کو جیوری کے سامنے پیش کرنے کا امکان ہے۔

ری پبلکن رہنماؤں نے ٹرمپ کیخلاف کارروائی انہیں صدارتی الیکشن سے باہر رکھنے کی سیاسی سازش قرار دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر جیوری کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو کرمنل چارجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.