چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (این اے پی ایچ ڈی اے) نے کہا ہے کہ کم لاگت 73 ہزار گھروں کی تعمیر آئندہ چند ماہ میں شروع ہوگی۔
چیئرمین این اے پی ایچ ڈی اے کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 20 اضلاع میں کم لاگت کے 10 ہزار گھروں کا منصوبہ شروع ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 18 ہزار 400 گھروں پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ کم لاگت کے مزید 73 ہزار گھروں کی تعمیر چند ماہ میں شروع ہوجائے گی۔
چیئرمین این اے پی ایچ ڈی اے کا کہنا تھا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کم لاگت کے 4 ہزار 400 گھروں کا منصوبہ ’فراش ٹاؤن‘ شروع ہو رہا ہے۔
Comments are closed.