پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان آج 30 مارچ کو ریٹائر ہورہے ہیں، ان کے بعد جسٹس روح الامین ایک دن کے لیے چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان آج 30 مارچ کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے، وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری سے پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینئر جج روح الامین خان کو چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
جسٹس روح الامین خان 31 مارچ کو بطور چیف جسٹس اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور یکم اپریل کو ریٹائر ہوجائیں گے جس کے بعد یکم اپریل سے پشاور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس کا منصب صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون جج جسٹس مسرت ہلالی چیف جسٹس کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔
وزارت قانون نے صدر مملکت کی منظوری سے جسٹس مسرت ہلالی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک ذمہ داریاں ادا کریں گی، اعلامیہ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی جوڈیشل کمیشن کرے گا۔
Comments are closed.